Advertisement

طلاق کے بعد بہت مشکل وقت دیکھا ہے، سائرہ یوسف کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

 حال ہی میں اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے انٹرویو میں شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد ان کی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر ہونے والی باتوں اور مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے بارے میں بتایا۔

سائرہ یوسف نے بتایا کہ میں نے طلاق کے بعداتنا زیادہ برا محسوس نہیں کیا کیونکہ میں نے کسی سے زیادہ توقعات رکھی ہی نہیں تھیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جس کے بارے میں آپ مسلسل بات کر رہے ہیں وہ حقیقت میں  مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے لوگوں کی طرف سے اس طرح کی  باتیں سننا بہت غیر حساس لگا۔

Advertisement

سائرہ نے مزید کہا کہ ذاتی زندگیوں کو ذاتی ہی رہنے دینا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ کو کسی کے ذریعے سے کسی کی کوئی بات پتہ چلتی بھی ہے تو اس پر بات کرنے کا بھی کوئی صحیح طریقہ ہوتا ہے۔

واضح  رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2020 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

تاہم بعد ازاں پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version