Advertisement

اتنی غیر ذمہ دار حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی، شیری رحمان

شیری رحمان

شیری رحمان کا کہنا ہےکہ اتنی غیر ذمہ دار حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے روپے کی گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ‏ڈالر 178.17 کی بلند سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 181.20 روپے ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سٹے بازوں پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتی ہے، کیا ملکی معیشت اور روپے کی قدر کا فیصلہ اب سٹے باز کر رہے ہیں؟ یا حکومت اس سازش کا حصہ ہے؟

شیری رحمان کا مزید کہنا ہےکہ ‏وزیراعظم کو پہلے ڈالر کی قیمت کی اطلاع ٹی وی سے ملتی تھی، گزشتہ 3 سال میں روپے کی قدر میں %30.5 کمی ہوئی ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا ہےکہ 2018 میں ڈالر 123 روپے کا تھا جو اب 178 کا ہو چکا ہے، روپے کے فری فال اور غیر یقینی کی ذمہ دار حکومت اور اس کی پالیسیاں ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
Advertisement
Next Article
Exit mobile version