Advertisement

سردی کے موسم میں گیس بحران حکومت کی نا اہلی ہے، شہباز شریف

وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عوام حکومت کی نااہلی، کرپشن اور بدانتظامی کی قیمت چکا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ سردی کے شدید ہوتے ہی گیس کا بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے،انڈسٹری بھی گیس کی قلت کا شکار ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہاکہ اس سے بدتر بات یہ ہے کہ حکمران انکار پر ہی رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائدِحزبِ اختلاف شہباز شریف کاکہنا تھا کہ افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے، وہاں لوگوں کو روٹی اور دوائی کے لالے پڑ گئے ہیں۔ وہاں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ افغانستان کے عوام کی امداد کا معاملہ بڑا سنگین ہے۔ عالم اسلام سمیت پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ افغان عوام کی مدد کرے۔

Advertisement

شہباز شریف نے مزید کہا کہ جتنی افغان عوام کو مدد کی اب ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج رمضان شوگر ملزریفرنس منی لانڈرنگ اور آشیانہ کیس میں پیش ہوئے۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے نیب کے دو ریفرنسز میں عدالت سے حمزہ شہباز کی خرابی صحت کے باعث حاضری معافی کی استدعا کی گئی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version