Advertisement

اگلی حکومت بنانے میں اوور سیز کا بڑا کردار ہوگا، شہباز گل

شہباز گل

معاون خصوصی وزیر اعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ اگلی حکومت بنانے میں اوور سیز کا بڑا کردار ہوگا۔

شہباز گل نے گوجرانوالہ میں اوور سیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو مراد سعید کو جس نے تین سالوں میں دو ہزار تین سو کلو میٹر سڑکیں بنائی، سچ ہے کہ ذیادہ سڑکیں بلوچستان میں بنائیں ان کا بھی حق ہے، پانچ سال پورے ہونے سے پہلے تمام سڑکیں بنا کر دیں گے، ستر سال سے خراب سسٹم ٹھیک کریں گے، عمران خان ان سے لوٹا ہوا پیسا نکوائے گا ان کی منجی بھی ٹھوکے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروایا جائے گا، اگلی حکومت بنانے میں اوور سیز کا بڑا کردار ہوگا، مریم باجی پندرہ دن کی چھٹی پر ہیں، میں بھی وزیر اعظم سے چھٹی مانگتا ہوں، باجی اس لئے چھٹی پر گئی ہیں کہ ایک اور آڈیو آ رہی ہے، اس آڈیو میں سامنے آئے گا کہ میڈیا ورکرز کا استحصال کس نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب اس صحافی بھائی پر منحصر ہے کہ وہ کب اس آڈیو کو جاری کرتے ہیں، پرانی فلم پٹنے کے بعد مریم باجی پندرہ دن کی چھٹی پر گئی ہیں، اگر آڈیو پندرہ دن کے اندر آگئی تو چھٹی ذیادہ بڑھ سکتی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو گوجرانوالہ میں بڑا ووٹ دیا، ایک پڑھے لکھے بندے نے سرکاری جگہ پر قبضہ کر کے پیٹرول پمپ بنایا ہوا تھا، ن لیگ نے گوجرانوالہ کو صرف ایک پل دیا عمران خان تعلیم اور صحت دینے جا رہے ہیں، احساس کارڈ اگلے ہفتے پنجاب میں دینے جا رہے ہیں، راشن کارڈ پر غریب آدمی کو 30 فیصد رعایت دیں گے، 30 مارچ تک ہر شخص کے پاس پنجاب میں ہیلتھ کارڈ دیں گے، صحافیوں کو پہلی کھیپ میں ہیلتھ کارڈ دئیے جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ نے بھر کر ووٹ دئیے لیکن ن لیگ نے قبضہ گروپ دئیے، کنٹونمنٹ بورڈ کو ن لیگ بھی کہتی ہے کہ ایمانداری والا الیکشن ہوا، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے فتح حاصل کی، عمران خان نے عالمی میدان میں جھنڈے گاڑنے کے ساتھ ملک میں مساوی ترقی دی ہے، ایک مہینے سے دوسرے بڑے صوبے کا اسپیکر مفرور تھا آج پکڑا گیا، کورونا کے باوجوود 11 لاکھ اوور سیز لوگوں کو نوکریاں ملیں، عمران خان نے جو وعدے کئے پورے کریں گے۔

 معاون خصوصی وزیر اعظم شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کے باوجود حکومت کو عوام کا احساس ہے، حکومت عوام کو جواب دہ ہے ہر مشکل سوال کا جواب دیں گے، عمران خان نے حکومت میں کوئی مل نہیں لگائی اور نہ ہی پلازے بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version