Advertisement

شہدائے اے پی ایس کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ شہدائے اے پی ایس کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔

محمود خان نے سانحہ اے پی ایس کی ساتویں برسی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا سانحہ ملکی تاریخ کا ایک اندوہناک واقعہ ہے، اے پی ایس کے طلباء اور اساتذہ کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انکا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں دیرپا امن کی بنیاد رکھی، ان معصوموں کی شہادت نے پوری قوم ، حکومت اور اداروں کو مشترکہ دشمن کے خلاف متحد کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ شہدائے اے پی ایس کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا، اس المناک اور دردناک  واقعے نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف قوم اور اداروں کو یکجا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے جنگ میں قوم کے دیگر سپوتوں کی طرح ہمارے نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کرکے تاریخ رقم کی، قوم ان نونہالوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ پوری قوم  شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے عزم اور حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version