Advertisement

بلدیاتی ترمیمی بل پر اپوزیشن بات کرنا چاہےتو معاونت کرسکتا ہوں، آغا سراج درانی

NAB court on Agha Siraj

آغا سراج درانی کہتے ہیں کہ صوبے کی خاطرمل بیٹھ کربات کریں گے۔ بات کرنے کے دروازے ہم نے کبھی بند نہیں کیے۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی نے کہا کہ بلدیاتی ترمیم بل کو ابھی تک صحیح سے نہیں دیکھا ہے۔ ہم نے بلدیاتی ترمیم کے بل پر اپوزیشن سے بات کی تھی۔ اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی تو کیا کریں۔

انھوں نے کہا کہ ترمیم کی گنجائش رہتی ہے۔ بل میں ترمیم کے لیے اپوزیشن اورحکومت کوایک جگہ بٹھا سکتا ہوں۔ اگراپوزیشن سمجھتی ہے کہ بل میں مزید بہتری ہوسکتی ہے تو بات کرے۔

صحافی نے سوال کیا کہ سندھ میں الیکشن میں کون جیتے گا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہا کہ الیکشن ہوں گے تو کوئی نا کوئی تو جیتے گا۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہوگا تو پیپلز پارٹی بھرپورتیاری کرے گی۔ بلدیاتی الیکشن میں فتح پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

Advertisement

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جمعیت علمائے اسلام ف کو مبارکباد بھی دی۔

نیب کے گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے

احتساب عدالت میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگرکے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے گواہ اظہرعدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

آصف زرداری اوردیگرکیخلاف ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس کی سماعت

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، فاروق نائیک عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

Advertisement

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست پیش کی گئی۔ آصف زرداری کی بریت کی درخواست پردلائل نہ ہو سکے۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پردرخواست پر دلائل دوں گا۔

احتساب عدالت نے بریت کی درخواست پردلائل کیلئے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version