پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی کے 33ویں کانوکیشن کاانعقاد

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی کے 33 ویں کانوکیشن کا کراچی میں انعقاد ہوا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 317 طلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
ترجمان پاکستان نیوی کا کہنا ہےکہ دوران تعلیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو 34 میڈلز سے بھی نوازا گیا۔
اس مو قع پر نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ اپنے افسران کو دیگر علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج کے معیار کے مطابق تربیت دینے کے لئے کوشاں ہے، قبل ازیں کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج نے ادارے کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے ڈگری مکمل کرنے والے طلباوطالبات میں ڈگریاں اور میڈلزتقسیم کئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

