Advertisement

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا ویمن اور جونیئر ٹیموں کیلئے کنٹریکٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین رمیز راجہ نے ویمن اور جونیئر ٹیموں کیلئے کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نجی اسکول کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے آپ کو بتائیں گے کہ مزید کیا کرنے جا رہے ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں بیلنس ہونا بہت ضروری ہے، اسکولوں سے کہوں گا اپنی ویمن اور جونیئر ٹیمیں بنائیں، پی سی بی جونیئر کنٹریکٹ آ رہا ہے، انڈر11، انڈر 16 اور انڈر19 کے بچوں کو کنٹریکٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی، کرکٹ ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھاکہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان بہت اچھا کھیلا، امید ہے جیت کا تسلسل آئندہ سیریزمیں بھی برقرار رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version