Advertisement

ن لیگ نےسارےکام صرف کاغذوں میں کیے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےسارےکام صرف کاغذوں میں کیے ہیں، ہم منصوبوں پرعملی طور پر کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری چودھویں عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ماضی میں جوکچھ کیا سب جانتےہیں۔ ن لیگ، پی پی کتنے پانی میں ہیں کراچی والوں سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  نوجوانوں کوشدت پسند بیانیے سے نکالنے کے لیے ثقافتی سرگرمیاں بے حد ضرری ہیں۔ ضروری ہے کہ شدت پسندی میں پھنسے نوجوان کو ایسی سرگرمیوں کا حصہ بنایا جائے۔ ہم نوجوانوں کیلئےکھیلوں کی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ میرا شیڈول نہیں تھا لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ اردو کا اتنا بڑا میلہ سجا ہے تو رہ نہیں سکا کیونکہ سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہے۔ اردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ پوری دنیا میں ہماری زبان پہچانی جاتی ہے۔ ہمارے ڈراما، فلم اور شاعری کو بیان کرنے میں اردو بڑی معاون ثابت ہوتی ہے۔

ان  کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے شاعر ابھر کر سامنے آئیں۔ آرٹس کونسل کراچی داد کی مستحق ہے کہ جو اتنا بڑا ادبی میلہ سجا رکھا ہے۔ ہماری ثقافتی سرگرمیاں ہی ہماری بنیاد ہیں۔ ہمیں انہیں اصناف کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ہم آرٹس کونسل کی اس کانفرنس کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔ 25 دسمبر کو کراچی میں گورنر ہاؤس میں جشن منایا جائے گا۔

Advertisement

انھوں نے مذید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے رائٹرزاورشاعرابھرکرسامنے آئیں۔ نئےلکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ثقافتی میلے، اسپورٹس فیسٹیول اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کیے جا رہے ہیں۔ ہم فلم انڈسٹری کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ایک طرف ہم کہتے ہیں بے روزگاری ہے، وہیں ہمیں ہنر مند افراد نہیں مل رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version