گلوکار امانت علی کے والد انتقال کرگئے

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار امانت علی کے والد انتقال کرگئے ہیں۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر امانت علی کے والد استاد نزاکت علی خان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی ہیں۔
گلوکار امانت علی کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ’امانت علی کے والد انتقال کرگئے ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری میں یہ بھی بتایا کہ ’گلوکار کے والد کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی امام بارگاہ قصرِ سکینہ میں ادا کی گئی۔‘
جبکہ امانت علی کے والد کا قُل شریف آج دوپہر 2 بجے فیصل آباد کے علاقے طارق آباد، محمود آباد میں ہوگا۔
گلوکار امانت علی کی ٹیم کی جانب سے بھی گلوکار کے والد کی مغفرت کے لیے دُعا کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

