Advertisement

کراچی کےسرکاری اسپتالوں میں 30 اسامیوں پرصرف 5 خواتین تعینات

عباسی شہید

کراچی کےسرکاری اسپتالوں میں خواتین ایم ایل او کی 30 اسامیاں موجود ہیں جبکہ ان پرصرف 5 خواتین ایم  ایل  اوز تعینات ہیں ۔

سرکاری اسپتالوں میں پوسٹ مارٹم کرنے والی خواتین ایم ایل او کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔

عباسی شہید اسپتال میں صرف 2 خواتین ایم ایل اوز تعینات ہیں جبکہ جناح اسپتال میں بھی صرف 2 لیڈی ایم ایل اوز موجود ہیں، اسی طرح سول اسپتال میں صرف 1 خاتون لیڈی ایم ایل او تعینات ہیں۔

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں نائٹ شفٹ میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم رات میں نہ ہونا معمول بن چکا ہے۔

گذشتہ رات فائرنگ سے جان بحق ہونے والی کمسن بچی کا پوسٹ مارٹم بھی تاحال نہیں کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے ورثاء نے لاش کو جناح اسپتال کے قریب میں واقع چھیپا کے سرد خانے میں لاش رکھوا دیا ہے ۔

Advertisement

شہر میں خواتین سے زیادتی کے کیسز ، تشدد کے واقعات ، گولی لگنے سے ہونے والی اموات ، بم دھماکے یا ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی صورت میں خواتین کا پوسٹ مارٹم اور میڈیکل لیگل کارروائی نہ ہونا معمول بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version