Advertisement

یمن، مارب کے پناہ گزین کیمپ میں 3 بچے سردی سے جاں بحق ہوگئے

یمن کے شہر مارب میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں تین بچے سردی کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

یمن حکومت کے محکمہ مہاجر کیمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق مارب کے مہاجر کیمپ میں 3 بچے سخت سردی کے باعث جم کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاجر کیمپ بنیادی صحت کی خدمات کے ساتھ ساتھ بچوں، عورتوں اور معمر افراد کو سردی سے محفوظ رکھنے کے امکانات سے بھی محروم ہے۔ انسانی امدادی تنظیمیں بھی اس معاملے میں مدد فراہم نہیں کر سکیں۔

Advertisement

مارب کے نائب گورنر عبدالربو مفتاح نے کہا ہے کہ نومبر کے مہینے میں مارب کے جنوبی علاقوں سے حوثی ملیشیاؤں کی طرف سے جبری طور پر نکالے گئے ہزاروں خاندان ابھی تک کھُلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں اور بنیادی انسانی ضروریات کی اشیاء اور سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version