Advertisement

زوہیب حسن کا اشتیاق بیگ کے خلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

سندھ ہائی کورٹ نے بروز پیر معروف بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ کو 80 کی دہائی کے مشہور گلوکار زوہیب حسن کی جانب سے دائر دو ارب روپے ہرجانے کے مقدمے پر نوٹس جاری کردیا۔

مدعی زوہیب حسن نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کی بہن نازیہ حسن نے 24 اپریل 2000 کو نکاح نامے میں اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اشتیاق بیگ سے طلاق لی۔

مدعی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ انہوں نے دو گواہوں کی موجودگی میں طلاق نامے کا عمل مکمل کیا، جس کی تصدیق بھی کی گئی۔

اس حوالے سے مدعی نے دعویٰ کیا کہ 19 مارچ 2008 کو سیکرٹری یونین کونسل 41 بھٹہ ولیج کیماڑی ڈسٹرکٹ کی جانب سے طلاق نامہ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

Advertisement

زوہیب حسن نے دعویٰ کیا کہ مدعا علیہ اشتیاق بیگ نے نومبر 2021 میں طلاق کی صداقت اور اس سے متعلق مختلف دستاویزات کو متنازع بناتے ہوئے میڈیا کو ہتک آمیز، تضحیک آمیز اور توہین آمیز بیانات جاری کیے۔

زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ اشتیاق بیگ کو جاری قانونی نوٹس کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیانات واپس لیں اور مدعی اور اس کے اہل خانہ سے غیر مشروط معافی مانگے۔

جاری نوٹس کے مطابق مدعی زوہیب حسن نے نے مدعا علیہ سے ان کی عزت، وقار اور ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر دو ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل سنگل بنچ نے مدعی کے وکیل کا موقف سننے کے بعد مدعا علیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ مقدمے کو زوہیب حسن کے خلاف مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر مقدمے کے ساتھ ضم کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version