ویرات کوہلی نے ون ڈے کپتانی سے برطرفی کے بعد روہت شرما کی قیادت قبول کرلی

ویرات کوہلی نے ون ڈے کپتانی سے برطرفی کے بعد روہت شرما کی قیادت قبول کرلی ہے۔
روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے درمیان کپتانی تنازعہ تھی لیکن سابق بھارتی ٹیسٹ کپتان ویراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف روہت شرما کی کپتانی میں بطور پلیئر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں میں سلیکشن کے لئے دستیاب تھا۔
ویرات کوہلی نے کہا میں ون ڈے کرکٹ کے دستیاب ہوں میں کھیلنے کے لئے بے تاب تھا، ٹی ٹونٹی کی کپتانی چھوڑنے کے لئے خود کہا تھا کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مجھ سے ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کا پوچھا گیا اور بتایا کہ میں ون ڈے کا کپتان نہیں ہوں لیکن ون ڈے کے حوالے سے بات نہیں ہوئی کپتان نہ ہونے کا کہا گیا تو ٹھیک ہے۔
ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ میرے اور روہت شرما کے درمیان کوئی اختلاف اور جھگڑا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ون ڈے سیریز میں کپتانی سے انکار کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کی وجہ کپتانی سے ہٹانا نہیں بلکہ وہ اپنی بیٹی کی سالگرہ کے سلسلے میں کچھ وقت چاہتے ہیں اور ٹیسٹ سیریز سے فراغت حاصل کرنے کے بعد وہ اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے دوران ٹیسٹ سیریز 15 جنوری تک ختم ہوجائے گی اور ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا جبکہ ان کی بیٹی کی پیدائش 11 جنوری کو ہوئی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

