Advertisement

امیکا، سب سے بہترین انسانی تاثرات والا روبوٹ

برطانوی انجینیئروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا تیارکردہ روبوٹ چہرے کے اتنے واضح اور بہترین تاثرات رکھتا ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر حیران ہیں اور اس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

اسے امیکا کا نام دیا گیا ہے۔ اسے دیکھ کر کئی لوگ ششدر رہ گئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے حقیقت بھرے تاثرات پر انجانے خوف کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی کمپنی انجینیئرنگ آرٹس اسے جلد ہی دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرانک شو میں نمائش کے لیے پیش کرے گی، تاہم اس کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔

کمپنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا روبوٹ ہے جو اپنے مصنوعی چہرے پر سب سے بہترین انسانی تاثرات ظاہر کرتا ہے۔ لیکن یہ روبوٹ انسانوں کی طرح چل نہیں سکتا کیونکہ اس کی سب سے بڑی خاصیت خود انسان سے قریب ترین احساسات اور چہرے کے خدوخال ہیں۔

چہرے کے تاثرات کی ایک مثال یہ ہے کہ امیکا اپنے ہاتھ کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور پھر سوالیہ نشان میں انسانوں کی جانب دیکھتا ہے۔

Advertisement

اسے بنانے والے لوگوں نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ سے اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن سافٹ ویئر سے ہٹ کر اس پر لگی موٹریں اور ایکچوایٹرہیں جو چہرے کے خدوخال کو انسانوں سے قریب تر بناتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Next Article
Exit mobile version