Advertisement

تمام علاقائی کھلاڑیوں کے ساتھ دو طرفہ روابط کے خواہش مند ہیں، آرمی چیف

سینیٹر اینگس کنگ کی سربراہی میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز اور انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اراکین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وفد سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی کھلاڑیوں کے ساتھ نتیجہ خیز دو طرفہ روابط برقرار رکھنے اور پرامن، متنوع، پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

سربراہ پاک فوج نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی فوری ضرورت کا اعادہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے آنے والے چیلنجوں کے پیش نظر جیو پولیٹیکل اور سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں باہمی افہام و تفہیم کے لیے سینیٹرز کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

دورہ کرنے والے معززین نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Advertisement

امریکی وفد میں سینیٹر رچرڈ بر، سینیٹر جان کارن اور سینیٹر بین ساس بھی شامل تھے۔ پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر بھی وفد کے ہمراہ موجود تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version