یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان

یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائن پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کا معاملہ یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے سمیت پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔
عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو کی جانب سے سی اے اے کے اہم شعبہ جات کے آڈٹ سے متعلق عبوری رپورٹ جاری،ایوی ایشن حکام کے مطابق اکاو نے سول ایوی ایشن کی 72.77فیصد رینکنگ جاری کردی ہے اکاو کی آڈٹ ٹیم 15دن کے اندر اندر اپنی حتمی رپورٹ اور سفارشات ایس ایس سی کو فراہم کرے گی
اکاو کی رپورٹ کی سفارشات کی مد میں پاکستان پر پابندی ختم ہونے کے امکانات،پیدا ہو گئے ہیں اکاو کی جانب سے Significant Safety Concernختم کردی جائے گی
عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو نے سیفٹی اے اے کو مزید بہتری اور 2022 تک رینکنگ 75 فیصد کا ہدف دیا ہے عالمی ہوابازی کی تنظیم نے آڈٹ کے اختتامی سیشن میں سی اے اے کی جانب سے تیاریوں کو سراہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی عائد کردی
سی اے اے کا اکاو آڈٹ کے سلسلے میں ایک سال انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ بغیر کسی اہم خدشات کے آڈٹ انتہائی مثبت رہا ہے،سی اے اے اکاو کی جانب سے رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں منظر عام پر لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News