Advertisement

شہر میں بارش: ایڈمنسٹریٹر کراچی دورے پر نکل پڑے

مرتضیٰ وہاب

جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب

کراچی میں بارش کے دوران ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہر کے دورے پر نکل پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا، انہوں نے برنس روڈ، پاکستان چوک، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم ای جناح روڈ، نیٹی جیٹی، ماڑی پور روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں ایڈمنسٹریٹر ضلع جنوبی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بلدیاتی عملے کو نکاسی آب کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کہیں بارش کا پانی جمع نہ ہونے پائے، بلدیاتی عملہ سڑکوں پر موجود ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دی گئی کہ مختلف مقامات پر نکاسی آب کے لئے مشینری موجود ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ضلع جنوبی کے بعد ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کا دورہ کیا جہاں ایڈمنسٹریٹر ضلع کیماڑی، ایڈمنسٹریٹر جنوبی اور دیگر عملہ بھی موجود تھا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نکاسی آب کے حوالے سے حکام نے بریفنگ دی۔

Advertisement

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تینوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا، الحمد اللہ تینوں اضلاع سمیت شہر کے دیگر حصوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے، پچھلے 7 سے 8 گھنٹوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

  ان کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی، اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ اور لیاری سے ہوتا ہوا میں کیماڑی آیا ہوں، صورتحال قابو میں ہے، بلدیاتی عملہ سڑکوں پر موجود ہے اور نکاسی آب کا کام جاری اور ٹریفک رواں دواں ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل بائی کے اس مقام کا بھی جائزہ لیا جہاں ماضی میں بارش کا بہت زیادہ پانی جمع ہوتا تھا۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ یہاں نئی ڈرینج لائن ڈالنے کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے، پانی جمع ہونے کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پیر کی صبح بارش کا آغاز ہوا، بارش کا یہ سلسلہ اب بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version