Advertisement

‏جمہوریت کے بغیر ملک نہیں چلتے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے بغیر ملک نہیں چلتے۔

تفصیلات کے مطابق سقوط ڈھاکہ پر مسلم لیگ ن کا سمینار ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پاکستان ٹوٹا اور آج کے دن ہی سانحہ اے پی ایس ہوا، ہمیں ایسے واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی ترقی سے ہی عوام خوشحال ہوں گے، آئین کی بالادستی قائم اور عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا، آج مہنگائی بہت زیادہ ہے تمام مسائل کا حل عوام کی رائے کے احترام میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کرنا؟ سقوط ڈھاکہ میں وہ لوگ الگ ہوئے جنہوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ‏ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا، بدقسمتی یہ ہے کہ ہم نے تاریخ کو مسخ کردیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 1971 میں جو حالات تھے آج 2021 میں بھی وہی حالات ہیں، اگر ووٹ کو عزت نہیں دیں گے تو آگے نہیں بڑھ پائیں گے، جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا وہ کبھی ترقی نہیں کرتا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں جمہوری نظام چلتا رہا، آج بنگلہ دیش ترقی کررہا ہے، جمہوریت کے بغیر ملک نہیں چلتے، آئین کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، پاکستان کی مشکلات کی وجہ اس حکومت کی پالیسیاں ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کہتے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version