Advertisement

پولیو مہم میں رکاوٹ بننے والے دہشت گرد کو اس کے انجام تک پہنچانا ہوگا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو مہم میں رکاوٹ بننے والے دہشت گرد کو اس کے انجام تک پہنچانا ہوگا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی، انہوں نے پولیو ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ٹانک میں پولیو ورکرز پر حملہ کر کے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے، پولیو سے محفوظ پاکستان کی منزل میں رکاوٹ بننے والے آخری دہشت گرد کو بھی اس کے انجام تک پہنچانا ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اسی عزم کی ضرورت ہے جس کو دہرا کر پی پی پی حکومت نے سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version