کچھ لوگوں کو ای وی ایم کا ادراک نہیں تبھی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں، الیکشن کمیشن

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو ای وی ایم ٹیکنالوجی کا ادراک نہیں اس لیے غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آتے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم پر قوانین بننے سے قبل اقدامات کرتا رہا۔
اعلامیے کے مطابق ای وی ایم پر قوانین بننے کے بعد الیکشن کمیشن نے تین کمیٹیاں تشکیل دیں اور کمیٹیوں نے ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای وی ایم کا حصول ایک تکنیکی پراسیس ہے، ای وی ایم کے حصول کیلئے انٹرنیشنل ٹینڈرنگ کے علاوہ دیگر اہم مراحل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے حصول میں پیپرا رولز کے علاوہ بین الاقوامی معیار کا بھی تعین کرنا ہوگا اور ای وی ایم کی تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ای وی ایم ٹیکنالوجی کا ادراک نہیں اس لیے غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو پریشرائز کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

