Advertisement

فاف ڈوپلیسی، سنیل نارائن اور معین علی پی ایس ایل کے بجائے بی پی ایل کھیلیں گے

سابق جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی، ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن اور برطانوی آل راؤنڈر معین علی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 8ویں ایڈیشن میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں کھلاڑی بی پی ایل کی دو بار کی چیمپئین کومیلا وکٹورینز کے لیے کھیلیں گے۔

 کومیلا کی منیجنگ ڈائریکٹر نفیسہ کمال نے بھی بنگلہ دیشی میڈیا کو تصدیق کی کہ ان کی ٹیم نے اگلے بی پی ایل سیزن کے لیے ڈو پلیسس، نارائن اور معین کو شامل کیا ہے،یہی وجہ تھی کہ ان کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے رجسٹریشن نہیں کرائی۔

 تینوں کھلاڑی اس ڈرافٹ کا حصہ بھی نہیں تھے جو گزشتہ اتوار کو ہوا تھا۔

 بی پی ایل کا اگلا سیزن 20 جنوری سے شروع ہوکر 20 فروری تک تقریبا ایک ماہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔

Advertisement

دریں اثنا بی پی ایل انتظامیہ کو پی ایس ایل کے ساتھ تصادم سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

وہ اس ماہ کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں جس میں ٹیموں کے اسکواڈ میں تین غیر ملکی کھلاڑی ہونے کا امکان ہے، چھ فرنچائزز مقابلے کھیلیں گی۔

 بی پی ایل گورننگ کونسل کے رکن شیخ سہیل نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے بارے میں پریشان نہیں ہیں اور ہم اس مہینے کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی کرنے کی توقع کر رہے ہیں لیکن ہمیں صرف ایک چیز جس کی فکر ہے وہ کورونا کی صورتحال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version