Advertisement

دہی خریدنے کیلیے ٹرین روکنے والا ڈرائیور معطل، ویڈیو وائرل

ریلوے

لاہور اسٹیشن پر دہی خریدنے کے لیے ٹرین روکنے والے ڈرائیور کو معطل کردیا گیا۔

پاکستان اور بھارت میں ڈرائیورز کی جانب سے اپنے ذاتی کاموں یا پھر کھانے پینے کے لیے ٹرین روک کر مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں اور ایسی حرکت کرنے والے ڈرائیورز کو وقتی طور پر معطل بھی کردیا جاتا ہے لیکن ان واقعات میں کمی واقع نہیں ہورہی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین ڈرائیور لاہور کے کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن میں مسافروں سے بھری ٹرین روک کر دہی لینے چلا جاتا ہے اور جیسے ہی وہ دہی لے کر واپس آتا ہے تو ٹرین چل پڑتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرائیور کی اس حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے کہا ’’ محکمہ ریلوے اپنے سٹاف کو نظم وضبط کا پابند نہیں رکھ سکا، انسانی جانوں سے کھیلنے کے واقعات آج بھی ہورہے ہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیرریلوے اعظم سواتی نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرین ڈرائیور رانا شہزاد اور اور اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین کو معطل کردیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے واقعات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے اور آئندہ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ شخص کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا جب کہ ریلوے قومی امانت ہے ، ہم اسے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version