Advertisement

مادر وطن کے دفاع کیلئے شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، رحمان ملک

رحمان ملک

چند ماہ قبل رحمان ملک کورونا کا شکار ہوئے تھے، وائرس سے ان کے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے تھے۔

سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے بلوچستان کے علاقہ کیچ میں پاک فوج کے چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لانس نائیک منظر عباس و سپاہی عبدالفتح کی شہادت پر دکھ و افسوس ہوا ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی درجات بلند اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر بلوچستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ نہیں کرنے دینگے، شیخ رشید

Advertisement

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتاح  شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version