وکیل رہنما کے قتل پر کراچی بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ مذمت

کراچی میں وکیل رہنماعرفان علی مہرکے بہیمانہ قتل پرکراچی بارایسوسی ایشن نے اظہارِ مذمت کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بار نے سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان علی مہر کے قتل پرسٹی کورٹ میں ہڑتال کی کال دے دی۔ وکلا کی جانب سے جنرل سیکریٹری عامر وڑائچ نے اپنے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سٹی کورٹ میں تمام عدالتی امور معطل رہیں گے۔
صدر کراچی بار ایڈووکیٹ نعیم قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔ عرفان علی سندھ بار کونسل کے سیکریٹری تھے اور35 ہزار وکلا کے معاملات دیکھا کرتے تھے۔ یہ واقعہ بربریت و دہشت گردی ہے۔
صدر کراچی بار کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ اربوں روپے اس سیکیورٹی پر خرچ کیے جاتے ہیں۔لیکن جب عوام کو تحفظ نہیں ملتا تو اس کا کیا فائدہ ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 عائشہ مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کارپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چالیس سالہ وکیل رہنما عرفان علی مہر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وکیل اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا جب مسلح ملزمان نے انھیں ٹارگٹ کیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ بارکونسل کے سیکریٹری عرفان علی مہر کی میت جناح اسپتال پہنچا دی گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
کراچی بار ایسوسی ایشن اور تحریک انصاف کے صدر خرم شیر زمان نے واقعے پر سخت اظاہرِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے سامنے باپ کا بیہمانہ قتل قابل افسوس و مذمت ہے۔ کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں تیزی پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

