Advertisement

اومی کرو ن کے باوجود بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام

کورونا کے اومی کرون ویریئنٹ کے باوجود بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہیں۔

بین الاقوامی کموڈ یٹی مارکیٹ میں بدھ کے روز خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے زائد پر مستحکم رہی، جو کہ کاروباری ہفتے کے آغاز میں دوسرا بڑا اضافہ ہے۔ اس بابت سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کورونا کے اومی کرون ویریئنٹ کی وجہ سے عالمی معیشت اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی طلب کے اثرات ہیں۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریبا 1 ڈالر اضافے کے بعد 27 سینٹ بڑھ کر 75 ڈالر 17 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔ ٹریڈنگ کی ابتدا میں امریکی کروڈ آئل کی قیمت 72 ڈالر 79 سینٹ تک پہنچی تاہم دن کااختتام 42 سینٹ کمی کے بعد 71 ڈالر 63 سینٹ پر ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں 25 نومبر کے بعد سے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 16 فیصد کمی کے بعد تقریبا 69 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، تاہم یکم دسمبر کے بعد سے اس میں 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے، کیوں کہ اومی کرون ویریئنٹ کے تیل کی طلب پر توقع کے برعکس محدود اثرات مرتب ہوئے۔

کورونا کا نیا ویرئینٹ سامنے آنے کے بعد تیل کی طلب میں کمی کے تحفظات کی وجہ سے قیمت میں تقریبا 2 تہائی تک کمی واقع ہوئی تھی۔ تاہم ابھی تک تیل کی طلب میں اس ویریئنٹ کے کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں، حالانکہ ہوا بازی کا شعبے کو اس سے سب سے پہلے متاثر ہونا چاہیئے تھا لیکن اس پر بہت کم اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ
سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ
Next Article
Exit mobile version