Advertisement

نیازی حکومت نے ملک کو بھی چندہ مانگنے والا بنادیا، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی 30 سالوں سے چندہ مانگتا آرہا ہے، اب نیازی حکومت نے ملک کو بھی چندہ مانگنے والا ملک بنا دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سیلیکٹڈ حکومت میں ہر پاکستانی 91 ہزار کا مقروض ہوچکا ہے۔ ملک پر نااہل حکمران مسلط ہیں، ان سے ملک واپس لینا ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے ہر حلقے سے الیکشن میں حصہ لے گی، ہم پاکستان کو ایسا بنائیں گے جہاں روزگار ہو، کسان خوشحال ہو، کسی کا پانی بند نہ ہو۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کیلئے معشیت کو مضبوط کرنا ہوگا۔

دوسری جانب سابق گورنر سندھ محمد زبیر احمد نے کہا کہ نیازی حکومت نے میاں نواز شریف اور مریم نواز پر بے بنیاد کیسز بنائے، نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ حکومت کا ٹارگٹ صرف میاں نواز کی فیملی ہے۔

Advertisement

محمد زُبیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز قوم کی بیٹی ہے جو نہ کبھی جھکی ہے اور نہ ہی کبھی ڈری ہے۔ اپنے باپ کی طرح مریم نواز بھی دلیر لیڈر اور عوام کی امید ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version