Advertisement

رانا شمیم بیان حلفی کی غلط رپورٹنگ پر نجی چینل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

رانا شمیم

درخواست سینئر صحافی انصار عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کے ساتھ نجی چینل کی جانب سے غلط خبر چلانے کا اسکرین شاٹ بھی جمع کرایا گیا۔

درخواست میں انصارعباسی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ تیرہ دسمبر کی عدالتی کارروائی کو نجی چینل نے غلط رپورٹ کیا۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالتی آبزرویشنز اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ نجی چینل نے میرے حوالے سے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے غلط ریمارکس چلائے۔ مجھ سے متعلق چیف جسٹس سے ایسے ریمارکس منسوب کر دیے جو انہوں نے دیے ہی نہیں۔

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ نجی چینل نے چلایا کہ انصار عباسی کی جھوٹی خبر نے سچ کو جھوٹ کردیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران کمرہ عدالت میں موجود تمام صحافیوں نے اس بات کی نفی کی ہے۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر نے بھی نجی چینل کے دعوی کی نفی کی۔

انصار عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ نجی چینل کی غلط عدالتی رپورٹنگ کا جوڈیشل نوٹس لیا جائے اور اے آر وائی کی جانب سے توہین و ہتک آمیز اورغیرسنجیدہ دعوی پرکارروائی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version