Advertisement

کراچی: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 16 سالہ ارسلان ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے دوست یاسر نے جعلی پولیس مقابلے کا پول کھول دیا ہے۔

زخمی یاسر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نئی 125 موٹر سائیکل پر کوچنگ سے واپس آ رہے تھے، ہم کم رفتار میں موٹر سائیکل چلا رہے تھے، اس کے دوران سادہ لباس موٹر سائیکل سواروں نے ہمارا راستہ جام کیا۔

یاسر نے بتایا کہ موٹر سائیکل والے نے ہم پر فائرنگ کی، پہلی گولی مجھے لگی، پھر ہم گر گئے، دوسری گولی کسی کو نہیں لگی، تیسری گولی ارسلان کو لگی، ارسلان روڈ پر گرا ہوا تھا، پینٹ شرٹ پہنے ہوئے شخص نے دوبارہ پستول لوڈ کی، میں ڈر کر وہاں سے بھاگا، پھر مجھے نہیں پتا چلا کیا ہوا، ہمارے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں 2 روز قبل پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Advertisement

ایس ایس پی انوسٹگیشن ویسٹ عابد قائم خانی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے کیس کی تفیش جاری ہے، گرفتار پولیس اہلکاروں کا تفیصلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان کا بیان کیس میں اہم ہے، نوجوان کا بیان آج ریکارڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفیشی ٹیم حکام نے کہا تھا کہ ایس ایچ او سمیت دیگر نفری کا بیان کیس کا حصہ بنایا جائے گا، اسلحے کی فارنسک رپورٹ آتے ہی کیس کی تفیش مزید بہتر ہوگی، متقول ارسلان کے گھر والوں سے رابطہ میں ہیں، اہلکاروں نے ابتدائی بیان میں نوجوان کو ڈکیت کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version