Advertisement

وزارتِ مذہبی امور نے پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی

وزارتِ مذہبی امور نے پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت پیر نور الحق قادری نے کی۔

 چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی نئی تشکیل شدہ ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی ہندو عبادت گاہوں سے متعلق امور کی دیکھ بھال کرے گی۔

کرشن شرما، دیوان چاند چاولہ، ہارون سرب دیال، موہن داس،  نرنجن کمار ، میگھا اروڑا، امیت شادانی ،اشوک کمار، ورسی مل دیوانی اور امر ناتھ رندھاوا  کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی غیر مسلم آبادی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں ، کمیٹی کی تشکیل پاکستانی ہندو برادری  کے مسائل کے حل کیلئے  ممد و معاون ثابت ہو گی۔

Advertisement

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ خطے میں مختلف تہذیب و ثقافت کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی  کے فروغ کے خواہاں ہیں ، مذہبی و ثقافتی تنوع کے باوجود ایک دوسرے کو برداشت اور قبول کرنا  ہی انسانیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر مذہب ، فرقہ اور لسانیت کی بنیاد پر پاکستان میں تصادم چاہتے ہیں ، نئی ہندو  کمیٹی غیرمسلم آبادی اور ریاست کے درمیان پل کا کام کرے گی ، ہندو کمیٹی حکومتی فلاحی منصوبوں سے متعلق گراس روٹ لیول  پر آگہی دے تاکہ غیر مسلم آبادی مستفید ہو سکے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غیر مسلم آبادی کی فلاح و بہبود کے کیلئے کوشاں ہیں۔

پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشن شرما نے کہا کہ آج سے قبل پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے اتنا کام نہیں ہوا ،  ہندو برادری کے مسائل کے حل کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر حکومت کے شکر گزار ہیں ، ہندو برادری کے دیرینہ مطالبے پر کمیٹی کی تشکیل سے حکومتِ پاکستان نے نئی تاریخ رقم کی۔

واضح رہے کہ پاکستان سکھ گردوارا پربندھک کمیٹی پہلے سے کام کر رہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version