Advertisement

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

محمد صادق سنجرانی سے بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیدران اور نمائندوں کی ملاقات ہوئی، وفد میں سعودی عرب، روس، جاپان، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عہدیدران اور نمائندے شامل تھے۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، غیر ملکی زرمبادلہ کی شکل میں ایک خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے جس پر بیرون ملک مقیم پاکستانی لائق تحسین ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور پارلیمان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اُجاگر کرنے اور سرمایہ کاری کیلئے راستے ہموار کرنے کیلئے منظم کوششیں کرنا ہوں گی، عالمی و علاقائی صورتحال بدل گئی ہے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین منزل ہے۔

Advertisement

محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے بھی پاکستانی کمیونٹی کو بھر پور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، نجی شعبہ تجارتی روابط کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہقومی ترقی میں ہم سب کو مل کر کردارادا کرنا ہے اور یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مختلف ممالک کے ساتھ براہ راست پروازوں کو سلسلہ انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بینکنگ چینلز اور دیگر دوسرے اقدامات کے ذریعے سرمایہ کار بھر پور انداز میں سرمایہ کاری کیلئے آگے بڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ نے گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر ایک جدید پورٹ سٹی کی حیثیت سے اُبھر رہا ہے، گوادر میں کثیر الجہتی سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع فراہم ہیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اُجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تنظیموں اور نمائندوں کی کاوشوں کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version