Advertisement

’فیملی پارک سمن آباد کی طرز پر مزید 2 ماڈل پارک بنائیں گے‘

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ فیملی پارک سمن آباد کی طرز پر مزید 2 ماڈل پارک بنائیں گے۔

میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں صوبائی حلقہ 151کے پارکوں کی اپ گریڈیشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے جواد قریشی نے پارکوں میں تفریحی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اسلم اقبال نے کہا کہ فیملی پارک سمن آباد کی طرز پر مزید 2 ماڈل پارک بنائیں گے، ایک ماڈل پارک گلشن راوی اور دوسرا ماڈل پارک سبزہ زار اے بلاک میں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی 151کے 39پارکوں کو آپ گریڈ کیا جائے گا اور ان پارکوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تفریحی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے پارکوں کی اپ گریڈیشن کام تیزرفتاری سے مکمّل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، حکومت نے ہر شعبہ زندگی میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ مربوط پروگرام کے تحت تمام شہروں کی پارکوں میں تفریحی سہولیات بہتر بنائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر پی ایچ اے سلیم اقبال اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version