Advertisement

سردی کی لہر آتی ہی گیس کا بحران جاری؛ شہری مشکلات سے دوچار

گیس

گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہری پریشان

پاکستان میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، صنعت کار ہوں یا عام شہری، سردیوں میں گیس کے کم ہوتے پریشر سے پریشان ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی لہر آتے ہی مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کو 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قلت کا سامنا ہے جبکہ گیس کی مانگ 2000 ملین مکعب کیوبک فٹ ہو گئی ہے۔

سوئی گیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی سپلائی 1500 ملین مکعب کیوبک فٹ رہی، سسٹم گیس 1000 ملین مکعب کیوبک فٹ مل رہی ہے۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کی مانگ میں اضافہ ہوا، 450 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے، دسمبر کے آخر اور جنوری کے آغاز میں گیس کی مانگ مزید بڑھے گی۔

Advertisement

اس کے علاوہ سرد موسم میں گیس کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ملک کے کئی بڑے شہروں بشمول صنعتی اور تجارتی مرکز اور سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی میں گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے جب کہ ملکی معیشت کو الگ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کا بل زیادہ آرہا ہے؟ جانیئے بل کو کم کرنے کے آسان طریقے

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں گیس نہ ہونے کے باعث کھانے میں تاخیر اور نہانے کے لئے گرم پانی بھی میسر نہیں ہوتا جسکے باعث ورکرز کے گھروں میں ناچاقیاں اور کام میں سست روی کا شکار ہوتے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ صبح ہو یا شام گیس بحران نے لوگوں کواذیت میں مبتلا کردیا ہے، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، منگھو پیر، سائٹ لانڈھی ، کورنگی، بفرزون اور ملیر کے مختلف علاقوں میں گیس بحران نے مشکلات کردی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ صبح دفترجاتے وقت گیس نہیں ہوتی، شام کے وقت گھر واپس آئیں تو بھی گیس نہیں ہوتی،حکومت گیس فراہمی کو یقینی بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version