کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج؛ وارڈز میں داخل مریضوں کو نکالنے کی کوشش
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث وارڈز میں داخل مریضوں کو نکالنے کی کوشش کی گئی ہے۔
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا احتجاج 20 روز سے جاری ہے اور اوپی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث وارڈز میں داخل مریضوں کو نکالنے کی کوشش کی گئی جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
او پی ڈیز کی بندش کے باعث پہلے ہی سول اسپتال میں مریضوں کی تعداد 30 فیصد تک رہ گئی ہے، صرف ایمرجنسی میں سول اسپتال لانے والے مریضوں کو داخل کیا جارہا ہے۔
تشویشناک حالت میں منتقل ہونیوالے مریضوں کو 2 روز تک رکھنے کے بعد ینگ ڈاکٹرز زبردستی فارغ کردیتے ہیں، اسپتالوں کی حالت زار پر تیمار دار پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

