Advertisement

ن لیگی کارکنوں نے ہمارے گھر پر مسلح حملہ کیا، پی پی رہنما

بجٹ مسترد

خانیوال: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حیدر زمان قریشی، علی حیدر گیلانی اور نوابزادہ افتخار نے تھانہ سٹی کے باہر پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ہمارے گھر پر مسلح ہو کر حملہ کیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواتین کو زدو کوب کیا گیا، ہم اس بھونڈی حرکت کی مذمت کرتے ہیں ۔

دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ پولیس کو 15 پر اطلاع دی، ہم نے تھانہ سٹی خانیوال میں درخواست دی ہے، لاہور اور ملتان سے بڑے بڑے شیر بن کر آئے ہیں۔

Advertisement

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ خانیوال میں پہلے بھی یہ تشدد کرتے رہے ہیں، اس الیکشن کو خونی الیکشن بنانا چاہتے ہیں، خانیوال تبدیل ہو کر بھٹو کا خانیوال ہورہا ہے، یہ پُر امن شہر ہے، پاکستان مسلم لیگ ن غنڈہ گردی کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیسے کی سیاست ن لیگ کررہی ہے، گلوں بٹوں نے ہمارے گھر پر دھاوا بولا، جب تک ان کو کیفر کردار نہیں پہنچایا جاتا ہم تھانے سے باہر نہیں جائیں گے، ایف آئی آر کی کاپی لے کر جائیں گے۔

پی پی رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ کاغذی شیروں نے بزدلانہ حرکت کی، آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کو نوٹس لینا چاہیے، تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن اس بارے میں نوٹس لے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version