Advertisement

بھارت کی مہنگی ترین چائے، قیمت صرف ایک لاکھ روپے

چائے

چائے کے شوقین افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

بھارت کی ریاست آسام میں  مقبول ترین چائے کی ایک کلو پتی ایک لاکھ روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔

کالی پتیوں سے بنی دنیا کے مقبول ترین مشروب کا انسان کے ساتھ جنم جنم کا ساتھ ہے اور یہ برصغیر خاص طور پر پاکستان اور بھارت میں کثرت سے پی جاتی ہے ، چائے کے طلبگار نہ صرف میلوں تک سفر کرنے بلکہ کسی بھی قیمت پر اس کی ایک چسکی لینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

بھاری ریاست آسام میں اس مقبول ترین مشروب کے چاہنے والوں نے بھارت کی مہنگی ترین چائے خرید کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے شہر گواٹی میں ایک نیلامی میں چائے کی ایک کلو پتی 99 ہزار 999 روپے میں فروخت ہوئی جب کہ ایک کلو چائے کی پتی گواٹی کے ہول سیلر ’سوروبا ٹی ٹریڈرز‘ نے ایک لاکھ روپے میں نیلامی کے ذریعے حاصل کی۔

Advertisement

سوروباٹی ٹی ٹرینڈرز کے سی ای او مہیشوری کا کہنا تھا کہ اس چائے کی پروڈکشن بہت کم اور ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ، ہم اس کو بہت وقت سے حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے اور اس کے لیے ہم نے چائے کے باغات رکھنے والے مالکان سے بھی بات کی لیکن انہوں نے ہمیں چائے کی پتی فروخت کرنے کے بجائے نیلامی کے ذریعے خریدنے کا مشورہ دیا۔

خیال رہے 2018 میں اسی برانڈ کی چائے کی پتی ’سوروباٹی ٹی ٹرینڈرز‘ 39 ہزار اور 2019 میں 50 ہزار میں نیلامی کے ذریعے خریدنے میں کامیاب ہوئی تھی تاہم گزشتہ سال یہ پتی ’وشنو ٹی کمپنی‘75 ہزار میں خریدنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

دوسری جانب پتی بنانے والے کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’مانوہاری گولڈ ٹی‘ کی پرڈوکشن ہم نے 2018 میں شروع کی تھی اور تب سے اس پتی کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے جب کہ اس کی مقبولیت میں دنیا بھر میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولڈ ٹی چائے پتیوں سے نہیں بلکہ نایاب، قیمتی اور نفیس قسم کی کلیوں سے تیارکی جاتی ہے اور اس کے لیے ہمیں بہت طویل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس چائے کی پیداوار بھی بہت کم ہے۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ چائے کی یہ پتی ہر سال صرف 10 کلو تیار کی جاتی ہے لیکن اس سال ہم نے صرف 2 کلو گولڈ ٹی تیار کی ہے جس میں ایک کلو نیلامی کے ذریعے فروخت ہوئی اور ایک کلو ہم نے اپنے دیگر گاہگوں کے لیے رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version