Advertisement

اس ساحل پر انسان دوست ڈولفن روزانہ آتی ہیں

اگرآپ خوبصورت ڈولفن کو ان کے قدرتی ماحول میں انسانوں کے قریب دیکھنا چاہتے ہیں تو کرہ ارض میں منکی میا کا ساحل اس ضمن میں بہت مشہور ہے۔

یہاں آپ ڈولفن کو کھانا بھی دے سکتے ہیں اور تقریباً ہرروز ہی ڈولفن یہاں کا رخ کرتی ہیں۔ مغربی آسٹریلیا کا یہ ساحل 1960 سے مقبول ہونا شروع ہوا۔ ڈولفن کو پہلے ماہی گیروں نے چھوٹی مچھلیاں کھلانا شروع کیں۔

پھر 1980 کے عشرے میں ایک عجیب و غریب واقعہ یہ دیکھا گیا کہ اپنے قدرتی ماحول میں رہنے کے باوجود ڈولفن بہت تیزی سے انسانوں پر اپنی غذا کے لیے انحصار کرنے لگیں جنہیں ماہرین نے پریشان کن قرار دیا۔ پھر ان کے بچوں کے مرنے کی شرح بڑھنے گلی اورڈولفن کے 90 فیصد بچے بڑھنے سے پہلے ہی لقمہ اجل بننے لگے۔

Advertisement

اس کے بعد اداروں نے باضابطہ طور پر ڈولفن کا کھانا تجویز کیا اور اس عمل کے لیے قانون سازی بھی کی ۔ اب بھی چند ڈولفن یہاں آتی ہے جنہیں معمولی خوراک اس لیے دی جاتی ہیں کہ وہ یہاں سے جاکر خود شکار کریں گی اور اپنے بچوں کو بھی شکار کی عادت سکھائیں گی۔ اس پورے عمل کو بحری حیاتیات کے ماہرین دیکھتے ہیں۔

یہاں آنے والے لوگوں کو صرف دس فیصد کھانا دینے کی اجازت ہے تاکہ ڈولفن شکار بھول نہ جائیں۔ لیکن یہ ساحل دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے اور ہرسال یہ نظارہ دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ اس ساحل پر بوٹل نیک ڈولفن کی تعداد 200 ہے لیکن روزانہ چار سے پانچ ڈولفن کو ہی کھانا دینے کی اجازت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version