Advertisement

اداکارہ سنیتا مارشل کی بیٹی کی آمین کی تقریب

پاکستان کے معروف اداکار حسن احمد کی اہلیہ و معروف اداکارہ ،سپر ماڈل سنیتا مارشل کی بیٹی زینہ کی آمین کی تقریب ہوئی جس کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی بیٹی کے قرآن ختم ہونے کی خوشی میں  آمین کی تقریب کا انعقاد کیا۔

انہوں نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شوہر حسن احمد، بیٹا اور بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زینہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار حسن احمد نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ میں نے اور سنیتا نے شادی کے وقت ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے مکمل طور پر صرف دینِ اسلام کی ہی پیروی کریں گے۔

اس دوران اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ اگر میری امّی کے گھر میں کرسمس یا عیسائی مذہب کی کوئی تقریب منعقد ہوتی ہے تو میرے بچے اُس میں شرکت ضرور کرتے ہیں لیکن چرچ نہیں جاتے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ حسن احمد سے شادی سے لے کر اب تک میرے ہر فیصلے میں میرے والد نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 2009 میں ساتھی اداکار حسن احمد سے ایک اسلامی طریقے سے شادی کی تھی اور پھر تین ماہ بعد اپنے عیسائی عقائد کی وجہ سے ایک کیتھولک شادی کی تقریب کی تھی، اس جوڑے کے دو بچے ہیں لڑکا راکین احمد اور لڑکی زینہ احمد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version