برطانیہ میں 50 کلو وزنی کن کجھورے کا ڈھانچہ دریافت

ماہرین ارضیات نے برطانوی ساحل سے دنیا کے سب سے بڑے کن کجھورے کا فوسلز( ڈھانچہ) دریافت کرلیا ہے۔
جیو لیوجیکل سوسائٹی میں شایع رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے نارتھ ہمبر لینڈ کے ساحل ’ فلوک‘ سے ملنے والے اس کن کجھورے کے ڈھانچے کا وزن 50 کلو گرام لمبائی اور 2 اعشاریہ 7 میٹر ہے۔
ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے اس کن کجھورے کا سائنسی نام Arthropleura ہے اور یہ آج سے 326 ملین سال قبل زمین پر پائے جاتے تھے۔ ان کی خوراک غذائیت سے بھرپور پودے تھے جب کہ ان میں سے کچھ گوشت خور تھے جو دیگر چھوٹے جانوروں کو شکار کرکے پیٹ بھرتے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈھانچہ مختلف حصوں میں ملفوف ہے اور دور جدید کے کن کجھوروں جیسا دکھائی دیتا ہے۔ یہ اب تک دریافت ہونے والا کن کجھورے کا تیسرا ڈھانچہ ہے جو کہ ماضی میں ملنے والے ڈھانچوں میں سے بڑا اور سب سے پرانا ہے۔
اس ڈھانچے کی دریافت کا سہرا کیمبرج یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو جاتا ہے جس نے ساحل پر چٹان سے ٹوٹ کر الگ ہونے والی ایک بڑے پتھر کو دیکھا۔ اور اس کی اطلاع اپنے اساتذہ کو کی۔
کیمبرج یونیورسٹی کے دیپارٹمنٹ برائے ارتھ سائنسز کے ڈاکٹر نیل ڈیوس کا اس دریافت پر کہنا ہے کہ چٹان کے ٹوٹے ہوئے حصے پر یہ ڈھانچہ نمایاں نظر آرہا تھا جس کے بعد نے اس جگہ کے مالک اور نیچرل النگلینڈ کی منظوری سے اس فوسل کو مزید تجزیے کےلیے کیمبرج منتقل کیا۔
دنیا کے سب سے بڑے کن کجھورے کے اس فوسل کو آئندہ سال کیمبرج کے سیجوک میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

