Advertisement

ہماری ثقافت میں تعصب، تنگ نظری نہیں ہے، مولابخش چانڈیو

مولا بخش چانڈیو

مولابخش چانڈیو  نے کہا ہے کہ ہماری ثقافت میں تعصب، تنگ نظری نہیں ہے۔

یوم ثقافت سندھ کے موقع  پر پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں بسنے والے تمام لوگوں کے لئے آج اہم دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ایک وطن ہے، آج ہماری ثقافت کا دن ہے۔ جب ہم سندھ کی بات کرتے ہیں تو پاکستان کا نام آتاہے ۔

مولابخش چانڈیو  کا کہنا تھا کہ ہماری ثقافت میں تعصب، تنگ نظری نہیں ہے۔ سندھ کی ثقافت نے جوڑنا سیکہاہے کبھی بھی توڑنا نہیں سیکھا، ہم لوگوں کو آپس میں جوڑتے رہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کا یہ بھی  کہنا تھا کہ وزرا ء کے بیان آتے ہیں کہتے ہیں کہاں ہے مہنگائی،یہ گھروں میں بیٹھے ہیں گھر سے نکلے تو انکو پتا چلے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو اس حکومت نے بے روزگار کردیاہے، جلد یہ حکومت گھر جانے والی ہے۔

مولابخش چانڈیو  نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پورے پنجاب میں ایک نئی چین لے کر سامنے آررہے ہیں، ہمارے اوپر جو بھی الزامات لگائے جاتے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ہر دن پاکستان کی عوام کے لئے مسائل پیداکرے گی جبکہ اس حکومت نے غریبوں کی زندگی بہت تنگ کردی ہےاب اس حکومت کو جانا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ ہم بیانات تک محدود نہیں ہے، بلاول کی قیادت میں ہم جنگ کا اعلان کررہے ہیں۔

 واضح رہے کہ وادی سندھ کی صدیوں پرانی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے آج سندھ کا ثقافتی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے صوبے بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

عوام کی جانب سے ثقافتی دن پر مختلف مقامات سے ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، لوگ سندھ ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ ثقافتی میوزک پر جھوم رہے ہیں اور بچوں کی موج مستیاں بھی جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version