این اے 133 ضمنی انتخابات؛ الیکشن کمشنر پنجاب کا کیمپ آفس کا دورہ

لاہور کے این اے 133 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے انتخابی سامان کی ترسیل کی نگرانی کیلئے کیمپ آفس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے انتخابی سامان کی ترسیل کی نگرانی کی اور انتظامات پر اطیمنان کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز امن و امان کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری سر انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 133 ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل
غلام اسرار خان نے کہا کہ حلقے میں 233558 مرد اور 206927خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے اور پریزائیڈنگ افسران فارم 45 کی دستخط شدہ کاپی پولنگ ایجنٹوں کو فراہم کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: این اے 133 ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی
صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہین، حلقے میں انتخاب 5 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا جس میں 11 امیدواران حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

