Advertisement

دہشتگرد کسی بھی شکل میں ہوں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا قومی فریضہ ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی بھی شکل میں ہوں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں دہشتگرد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی میں اپنے پیاروں کو کھونے کا درد میں سمجھ سکتا ہوں، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے دھماکے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے بھی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ خبر: عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Advertisement

اس سے قبل کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جاری تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا ایک گاڑی کے قریب  ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا تھا جب کہ علاقے کو گھیرے میں بھی لے لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version