Advertisement

آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی، مریم نواز

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نوازشریف اور ضمنی الیکشن PP206 خانیوال میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار رانا محمد سلیم کا ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں مریم نوازشریف نے رانا سلیم کو الیکشن میں  شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

ٹیلفونک رابطے کے دوران رانا سلیم نے پارٹی کی طرف سے بھر پور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا جبکہ رانا محمد سلیم نے مریم نواز شریف کو خانیوال آنے کی دعوت دی۔

رانا سلیم نے کہا کہ خانیوال کی عوام نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرکے مسلم لیگ ن کو واضح برتری سے کامیاب کروایا۔

مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار رانا محمد سلیم کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے خانیوال کے عوام کی بھرپور خواہش تھی کہ آپ خانیوال جلسہ کیلیے تشریف لائیں جنید صفدر کی شادی کے باعث آپ تشریف نہ لاسکیں، خانیوال کے عوام اب دوبارہ اسی خواہش کا اظہار کررہے ہیں کہ آپ خانیوال جلسہ کیلیے تشریف لائیں۔

Advertisement

اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نوازشریف نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version