کورونا ویکسین کی مزید 15ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

کورونا ویکسین کی مزید 15 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے کورونا وائرس ویکسین کی مزید 15 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے 35 ملین لوگوں کو ویکسین لگے گی۔
اس حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ رقم سے 75 ملین ویکسین کی خوراکوں، سیفٹی بکس اور سرنجز کی خریداری میں مدد ملے گی۔
‘ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد15کروڑ سے تجاوز کرگئی’
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب تک ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
وفاقی وزیر اوراین سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں بتایا کہ پنجاب صوبوں میں سب سے آگے ہے جہاں 68 فیصد اہل آبادی کو کم از کم 1 خوراک ملی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کے پی میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصد افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید بتایاکہ بلوچستان نے دسمبر میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ویکسی نیشن میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
Total vaccinations carried out now exceed 15 crores. Punjab leads the way in provinces with 68% of eligible population having recieved atleast 1 dose. KP at 57%, Sind at 51% and Balochistan at 38%. Balochistan ,has done a great job in December and sharply increased vaccinations
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) December 27, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اومیکرون وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، کیسز 578 تک پہنچ گئی
پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 610، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 710، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 235، بلوچستان میں 33 ہزار 624، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

