Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی سال نو کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس کو ضروری ہدایات

عثمان بزدار

سال نو پر امن عامہ کی فضاء یقینی بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ضروری ہدایات دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت دی ہے کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ اورہلڑ بازی کرنے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلا ف بلاتفریق قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے افراد کو جیلوں میں ڈالا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کے واقعات روکنے کیلئے پیشگی موثر اقدامات اٹھائے۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس نے سال نو کے موقع پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز اس ضمن میں جامع حکمت عملی وضع کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔

ہوائی فائرنگ کون لوگ کرتے ہیں؟

 ہوائی فائرنگ کا رجحان دیہاتوں اور شہروں دونوں میں یکساں موجود ہے، کچھ عرصہ قبل سمجھا جاتا تھا کہ یہ غیر قانونی عمل کرنے والے ان پڑھ گوار صرف دیہاتی لوگ ہوتے ہیں، جہاں بندوقوں اور گولیوں کی دستیابی کوئی انوکھی بات نہیں۔

مگر چند سالوں میں یہ رجحان شہروں میں بھی کینسر کی طرح پھیل چکا ہے، اور اچھے خاصے خاندان کے پڑھے لکھے نوجوان بھی اس ناجائز عمل کا حصہ بن رہے ہیں، مگر ایک بات تو صاف ظاہر ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنا کسی غریب کے بس کی بات نہیں، غریب تو اپنا پیٹ مشکل سے پالتا ہے، اس کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا کہ وہ کلاشنکوف اور گولیاں خریدے؟ یا فائرنگ کے فیسٹیول کروائے؟ یہ ناجائز عمل یقیناً امیروں کا ہی شوق ہے۔

Advertisement

خاص طور پر وہ امیر افراد جو بااثر بھی ہوں اور جنہیں اکثر پولیس یا انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے، تب وہ یہ جان لیوا عمل بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version