Advertisement

افغانستان کی صورت حال پر خصوصی اجلاس،او آئی سی سفارتکاروں کو بریفنگ

افغانستان کی صورت حال پر او آئی سی خصوصی اجلاس کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ نے اسلام آباد میں او آئی سی سفارتکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مخدوش انسانی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کے 38 ملین عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ افغانستان میں مکمل اقتصادی بحران کا خطرہ ہے۔

سہیل محمود نے کہا کہ یہ صورت حال نہ صرف انسانی المیے کو جنم دے گی بلکہ خطے کی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے مزید کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مسلم اُمّہ کو افغان بھائیوں کی مدد کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ او آئی سی دیگر عالمی قوتوں کو بھی افغانستان کی مدد کیلئے یکجا کرے۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ سعودی عرب نے او آئی سی سربراہ کی حیثیت سے 29 نومبر کو یہ اہم اقدام اٹھایا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ او آئی سی کا خصوصی اجلاس 17 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گا، جس میں افغانستان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں انسانی المیے اور بحرانی صورتحال پر سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس پاکستان ‏میں طلب کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان پر او آئی سی اجلاس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی وزرا خارجہ کا پہلا اجلاس 1980 میں اسلام آباد میں ہوا تھا، آئندہ ماہ ہم ایک بار پھر اسلام ‏‏آباد میں اکٹھا ہوں گے اور افغان مسئلے پرغور ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی رکن ممالک کے وزرا خارجہ کوخوش آمدید کرنے کا ‏‏منتظر ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version