Advertisement

27 سال سے متبادل پلاٹ نہ دینے کے کیس میں عدالت کی کے ڈی اے کو آخری مہلت

سندھ ہائی کورٹ نے 27 سال سے متبادل پلاٹ نہ دینے کے کیس میں کے ڈی اے کو آخری مہلت دے دی۔

دورانِ سماعت جسٹس آفتاب احمد گورڈ نے کے ڈی اے وکیل پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں یہ کیس آئندہ میرے پاس نہ لگے ورنہ کے ڈی اے کے تمام کے تمام افسران جیل جائیں گے۔ درخواست گزارکو متبادل پلاٹ دیں ورنہ 27 سال کے واجبات کا حکم دیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ میں لائنز ایریا میں 27 سال سے متبادل پلاٹ نہ دینے کا کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ جسٹس آفتاب احمد نے ریمارکس میں کے ڈی اے سے کہا کہ ایسا نہ ہو ہر ماہ پچاس ہزار کے حساب سے واجبات دینا پڑیں۔

تجمل لودھی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سٹرک بنانے کے لیے محمدی ہوٹل کی زمین شامل کی گئی۔ میرا موکل 1994 سے متبادل کی استدعا کررہا ہے۔

جسٹس ظفراحمد راجپوت نے کہا کہ جس کا روزگارگیا ہے اس کا ذرا بھی احساس نہیں۔ جس کا ہوٹل بند ہوا، اس سے پوچھیں کس حال میں ہوگا۔ پچاس ہزار ماہانہ کے حساب سے اب تک ایک کروڑ ساٹھ لاکھ بنتے ہیں۔

Advertisement

جسٹس آفتاب احمد گورڈ نے ریمارکس میں کہا کہ پلاٹ بھی دیں گے اورجو نقصان ہوا وہ بھی دیں گے۔

وکیل کے ڈی اے نے عدالت سے کہا کہ آخری مہلت دے دی جائے، آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا دیں گے جس پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ستائیس سال سے یہی کررہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت جنوری کے لیے ملتوی کردی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version