Advertisement

واٹس ایپ نے کرپٹو کرنسی میں لین دین کا آغاز کردیا

واٹس ایپ نے میٹا کے نئے ڈیجیٹل والٹ کو استعمال کرتے ہوئے ادائیگیوں کے آپشن میں کرپٹو کرنسی کا اضافہ کردیا ہے۔

میٹا کے نئے والٹ Novi کی بدولت اب واٹس ایپ کے استعمال کنندگان اب اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی کو بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ فیس بک کا ڈیجیٹل والٹ نووی اس وقت گوئٹے مالا اور امریکا میں دست یاب ہے، لیکن کرپٹو کرنسی کی لین دین کی اجازت فی الحال امریکی ریاستوں موجود استعمال کنندگان کے لیے دی گئی ہے۔

اس بات کا اعلان Novi کی سربراہ اسٹیفنی کیسرئیل نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ’ واٹس ایپ میں کرپٹو کرنسی کے اس فیچر کو آزمائشی طور پر مخصوص استعمال کنندگان کے ساتھ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ میٹا (پرانا نام فیس بک) نے اپنے پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل والٹ Novi کو گزشتہ سال اکتوبر میں متعارف کرایا تھا۔ ہم اکثر وبیشتر سنتے ہیں کہ لوگ واٹس ایپ کو اپنے پیاروں کو پیسے بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور Novi نے لوگوں کو یہ کام انتہائی محفوظ طریقے سے فورا ً اور کسی فیس کے بنا سر انجام دینے کا اہل بنادیا ہے، جب کہ ان کی بھیجی یا وصول کی گئی رقم فوراً لوگوں کی چیٹ میں دکھائی دے گی۔‘

کرپٹو کرنسی میں لین دین کے لیے رقوم کو کرپٹو کرنسی کی لین دین کرنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ کوائن بیس اور Paxos کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے USDP(Pax ڈالر) استعمال کرتے ہوئے منتقل کیا جاتا ہے۔ اس طریقے میں کرپٹو کرنسی کو چیٹ میں اٹیچمنٹ کی شکل میں بھیجا جاتا ہے اور اسے فوراً اپنے ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ کے ذریعے کرپٹو کرنسی بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے نہ ہی کوئی حد متعین کی گئی ہے اور نہ ہی آپ کو اپنے Novi اکاؤنٹ میں کم از کم بیلنس رکھنے کی ضروت ہے جب کہ Novi اکاؤنٹ سے پیسوں کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے پر بھی کوئی فیس لاگو نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version