Advertisement

غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اس لئے ہار گئے، انگلش کپتان جو روٹ

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد کہا کہ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کی غلطیاں دوبارہ دہرائیں اس لئے ہار گئے۔

مہمان انگلش ٹیم کو آسٹریلیا نے برسبین کے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 275 رنز کی شکست گلے کا طوق بنی۔

انگلش ٹیم کے کپتان میچ کے بعد اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جو غلطیاں ہم نے پہلے ٹیسٹ میں کیں وہی دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی جاری رہی تو پھر جیت کیسے ممکن تھی۔

 سخت مایوسی کا شکار جو روٹ نے مزید کہا کہ ہمارے باؤلرز کی لائن و لینتھ پرلے درجے کی معلوم ہو رہی تھی ، کسی باؤلر نے درست لائن میں بولنگ نہیں کی۔

Advertisement

روٹ نے ٹیم کے بیٹسمینوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بیٹسمین کریز کھڑے ہونا ہی بھول گئے ہیں ، بیٹسمینوں کو یاد ہی نہیں ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، خراب فیلڈنگ پر جو روٹ سخت نالاں تھے۔

جو روٹ کا کہنا تھا کہ اب ہمارے پاس ان سب غلطیوں کو مزید دہرانے کا وقت نہیں ہے ، ہم اب ان غلطیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے ، سیریز میں واپیس کے لئے صرف اور صرف اچھا کھیل ہی آخری امید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version