بیجنگ میں خود کار چلنے والی گاڑیوں کی پہلی تجارتی آزمائش شروع

بیجنگ نے خود کار ڈرائیونگ کی پہلی تجارتی آزمائش شروع کر دی ہے۔ ایل4 خود کار ٹیکسیاں مسافروں کو لے جانے کے لیے دستیاب ہیں۔
چین کی بڑی ٹیک کمپنی بیدو اور پونی۔اے آئی پہلی کمپنیاں ہیں جو آزمائشی سروس پیش کرنے کی مجاز ہیں۔
60 مربع کلومیٹر پر محیط اقتصادی ترقی کے زون میں 100 سے زیادہ خود کار گاڑیاں چل رہی ہیں۔
بیدو کے خود کار ڈرائیونگ کمرشل آپریشن کے سربراہ وانگ شنگ نان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ 25 نومبر کو تجارتی کام شروع ہونے کے بعد خودکار گاڑیوں کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی آزمائش کے ذریعے، زیادہ سے زیادہ لوگوں نے خود کار ڈرائیونگ سروس کے بارے میں جان لیا ہے۔ 94 فیصد سے زیادہ کی شرح کے ساتھ مجموعی تاثرات کافی اچھے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آزمائشی مرحلے میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گاڑی پر عملے کے ایک رکن کی ضرورت ہے، سروس سے پہلے مسافروں کو قیمتوں کے معیار اور ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
وانگ شنگ نان کا کہنا تھا کہ خود کار ڈرائیونگ سروس کے لیے فیس وصول کرنے کا مقصد بنیادی طور پر تیار کیے گئے منظرناموں کی تصدیق کرنا، ہماری ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے ابھی تجارتی کام کے لیے کوئی مقداری اہداف مقرر نہیں کیے ہیں۔ ہم اپنی کوششوں کو صارفین سے آراء اور تجاویز لینے کے بعد آپریشنل عمل اور پروڈکٹ ڈیزائن، کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ صارفین مستقبل میں ہماری سروس کو زیادہ آسانی سے اور کثرت سے استعمال کر سکیں۔
چین سینٹر برائے انٹرنیٹ اقتصادی ریسرچ کے ڈپٹی ڈین اویانگ ریہوئی کا کہنا ہے کہ خود ڈرائیونگ کی بڑے پیمانے پر کمرشلائزیشن اچھی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، ہمیں اب بھی آزاد ایجادات پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود کار ڈرائیونگ میں گاڑی اور سڑک کے درمیان ہم آہنگی، یا انفراسٹرکچر کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ تاہم یہ صنعت کے بارے میں صارفین کے رویے پر بھروسے پر منحصر ہے۔
اویانگ ریہوئی نے مزید کہا کہ صارفین کے نئی ٹیکنالوجی کو قبول کرنے میں ابھی بھی وقت لگے گا، خاص طور پر جو ان کی ذاتی حفاظت سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News